مہر خبررساں ايجنسي نے العالم ٹي وي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ كے مخلص اور مؤمن جوانوں نے آج مارون الراس ميں اسرائيل كے پانچ ٹينك تباہ كرديئے ہيں اور ايك ہيلي كاپٹر مار گرايا ہے جس ميں اسرائيل كے 15 فوجي ہلاك اور متعدد زخمي ہوگئے ہيں اطلاعات كے مطابق اسرائيلي فوجي بنت جبيل علاقے كي طرف جب پيشقدمي كررہے تھے تو وہ حزب اللہ كے جوانوں كے محاصرے ميں آگئے اور حزب اللہ كے جوانوں نے تين طرف سے ان كو اپنے حملے كا نشانہ بنايا اس لڑائي ميں كئي اسرائيلي فوجي زخمي ہوئے ہيں اور دو كے ہلاك ہونے كي خبر ہے اسرائيلي فوج كو حزب اللہ كے مؤمن اور مخلص جوانوں سے سخت مقابلے كا سامنا ہے فوجي وسائل كم ہونے كے باوجود حزب اللہ كواسرائيل كي بري مسلح فوج پر برتري حاصل ہے ادھر اسرائيل نے لبنان پر تيرہويں دن بھي بمباري جاري ركھي ہے جس ميں كئي افراد شہيد اور زخمي ہوگئے ہيں حزب اللہ نے بھي جوابي كارروائي كرتے ہوئےكئي اسرائيلي شہروں پر ميزائل داغے ہيں امريكي وزير خارجہ اسرائيل كو حزب اللہ كے ميزائل حملوں سے بچانے كے لئے بيروت پہنچ گئي ہيں جس كے بعد وہ مشرق وسطي كئي عرب رہنماؤں سے ملاقات كريں گي
مارون الراس ميں اسرائيل كے پانچ ٹينك تباہ
حزب اللہ نے اسرائيل كے آج پانچ ٹينك تباہ كرديئے ہيں اور ايك ہيلي كاپٹر كو مار گرايا ہے جس ميں 15 اسرائيلي فوجي ہلاك ہوگئے ہيں // اسرائيلي فوجي حزب اللہ كے محاصرے ميں // رائس لبنان پہنچ گئي ہے
حزب اللہ كے مخلص اور مؤمن جوانوں نے آج مارون الراس ميں اسرائيل كے پانچ ٹينك تباہ كرديئے ہيں اور ايك ہيلي كاپٹر مار گرايا ہے جس ميں اسرائيل كے 15 فوجي ہلاك اور متعدد زخمي ہوگئے ہيں
News ID 357708
آپ کا تبصرہ